حکومت کچھ بھی کرلے روٹی سستی نہیں کریں گے، نان بائی ایسوسی ایشن کا اعلان

حکومت کچھ بھی کرلے روٹی سستی نہیں کریں گے، نان بائی ایسوسی ایشن کا اعلان

پنجاب حکومت کیلئے روٹی کی قیمت کم کروانا بڑا چیلنج بن گیا، نان بائی ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ قیمت پر روٹی بیچنے سے صاف انکار کر دیا۔

پنجاب میںنان بائی ایسوسی ایشن نے پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے سے انکار کر دیا۔تندور مالکان نے سرکاری احکامات مسترد کرتے ہوئے دوٹوک اعلان کر دیا کہ پنجاب حکومت جو چاہے کر لے روٹی 16روپے کی نہیں بیچ سکتے۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کا تھیلا 1600روپے اور فائن میدہ 7500روپے کرنے تک روٹی سستی نہیں بیچیں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 5روز تک مزید انتظار کریں گےاور اس کے بعد غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ لاہور شہر کے بیشتر تندوروں پر پرانی قیمت بحال کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف شرقپور شریف میں حکومت کی جانب سے روٹی 16 اور نان 20 روپے کیے جانے کے خلاف نان روٹی ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا ہے، ایسوسی ایشن نے کہا کہ آج حکومت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن کی گرفتاری
دوسری جانب نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر کی گرفتاری کے بعد نانبائی ایسوسی ایشنز نے ملک بھر کے تندور بند کرنے کی دھمکی دے دی۔راولپنڈی اور اسلام آباد کی نان بائی ایسوسی ایشنز نے حکومت پنجاب کے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں بند کمروں میں بیٹھ کر روٹی کی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری نانبائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی نے کہا پنجاب حکومت نے روٹی نان کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا اس پر نانبائی ایسوسی ایشن نے صدر شفیق قریشی کی صدرات میں اجلاس بلایا تو رات گیارہ بجے انہیں گرفتار کیا گیا۔خورشید قریشی نے کہا کہ ہمیں کسی نمائندے کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے تاجر کے تحفظ کی قسم کھائی ہے ، وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب اس واقعہ کا نوٹس لیں جبر کے ہتھکنڈوں کے ساتھ قیمتیں نافذ نہیں ہوتی نانبائیوں کے چولہوں کا خیال رکھا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *