بغیر ہیلمٹ سوار موٹرسائیکل سواروں کو 2ہزار روپے جرمانہ ہو گا

بغیر ہیلمٹ سوار موٹرسائیکل سواروں کو 2ہزار روپے جرمانہ ہو گا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو بھاری چالان کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او ) عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک پر نہیں آنے دیں گے،اسی تناظر میں آج سے مال روڈ اور دیگر سڑکوں کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ کینال روڈ اور جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار نظر آئے گا اسے 2ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائےگا۔

 شہری نمبر پلیٹس خود بنوائیں:

دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹس کی فیس وصولی بند کردی ہے، شہری اب خود نمبر پلیٹس بنوائیں گے۔ ایکسائز حکام کے مطابق اب ہر شہری اپنی موٹر سائیکل اور گاڑی کی نمبر پلیٹس خود بنواسکیں گے۔ محکمہ ایکسائز نے تیس لاکھ نمبر پلیٹس کی فیس وصولی کے عوض پلیٹس فراہم نہیں کیں اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، ذرائع کے مطابق نمبر پلیٹس بنانے والی کمپنی سے محکمہ ایکسائز کا معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *