سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں 2200روپے فی تولہ کا اضافہ ہونےسے نئی قیمت 2 لاکھ 51ہزار 900روپے کی ریکارڈ سطح پر آگئی ہے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت اٹھارہ سو روپے کے اضافے سے 2لاکھ 15ہزار 9سو 64روپے ہو گئی ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  بھی سونا کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار 4سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار57روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی گولڈمارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 49ہزار700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 14ہزار 77روپے پر پہنچ گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *