معاشی چیلنجز سےنمٹنے کیلئے پاکستان کی کوشش کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

معاشی چیلنجز سےنمٹنے کیلئے پاکستان کی کوشش کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

امریکا نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ معیشت میں کامیابی کیلئے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے اور پاکستان کی قرض کے انتظام بارے کوششوں کو حمایت کرتے ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معیشت کے استحکام کیلئے خاطر خواہ پیشرفت کی ہے ، ہم پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ معاشی چیلنجز سےنمٹنے کیلئے پاکستان کی کوشش کی حمایت کرتے ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری اور سرمایہ کاری روابط دو طرف تعلقات کی ترجیحات ہیں ۔ اور ہمارے پاکستان کیساتھ تکنیکی معاہدہ پر کاروباری ، سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات جاری رہیں گے ۔

دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اعلان کیا کہ امریکا ایران کے خلاف اضافی پابندیاں عائد کرے گا۔ تا س کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں، امریکا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرے گا، جس میں اس کے میزائل اور ڈرون پروگرام کے ساتھ ساتھ اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر سی جی) اور ایران کی وزارت دفاع کی حمایت کرنے والے اداروں کے خلاف نئی پابندیاں بھی شامل ہیں۔جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن ، امریکا کے اتحادیوں اور شراکت داروں اور امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر اسرائیل پر ایرانی حملے کا جامع ردعمل تیار کر رہے ہیں۔جیک سلیوان نے مزید کہا کہ امریکا توقع کر تا ہے کہ اتحادی اور شراکت دار جلد ہی ایران کے خلاف اضافی پابندیوں پربھی عملدرآمد کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *