سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسرے شوہر اقبال حسین کے ہمراہ ایک ویڈیوجاری کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کا تعارف کرادیا۔
یو ٹیوب پر اپنے چینل پراداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے فینز سےکہا کہ وہ آج ان سوالات کے جواب کیلئے حاضر ہیں اور ساتھ ہی اپنے شوہرمعروف ڈرامہ نگار اقبال حسین کا تعارف کروایا۔اپنے شوہر کیساتھ ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرنا جرم تصور کیا جاتا ہے۔ اقبال حسین نے مجھے ڈرامہ سیریل سیتا باگڑی کی شوٹنگ کے دوران پروپوز کیاتھا۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں دو دہائیوں تک علیحدگی کے بعد شادی کیلئے تیار نہیں تھی مجھے گھروالوں نے اور دوستوں نے خصوصاً بہروز سبزواری نےراضی کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی شادی کو مثال بنانا چاہتے ہیں کہ اگر30 یا 35 سال کی عمر میں طلاق ہو اور کوئی آپشن موجود ہو تو شادی کی جاسکتی ہے ہماری خواتین دوسری شادی کا آپشن نہ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ تنہا رہ جاتیں ہیں۔بشری انصاری کے شوہر اقبال حسین کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ بڑی خاتون سے شادی کو برا سمجھتا ہے اور تنقید شروع کر دیتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔