خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مزید تباہی، جا ں بحق افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مزید تباہی، جا ں بحق افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک  32افرادجاں بحق 41 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جا ں بحق ہونے والے افراد میں 15 بچے 12 مرد اور 5 خواتین جب کہ زخمیوں میں 6 خواتین، 28 مرد اور 7 بچے شامل ہے ۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 1370مکانات کو نقصان پہنچا ہے جس میں 160گھروں کو مکمل جب کہ 1210 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ تیز بارشوں کے باعث جانی اورمالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال اپرولوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،کوہاٹ، ڈی آئی خان اورکزئی میں رونما ہوئے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم نے حالیہ بارشوں میں 12 متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جا ں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کے لیے 50 ملین روپے جاری کر دئیے ہیں ۔ نوشہرہ کو 20 ملین ، دیر لویر 5 ملین، سوات اور ملاکنڈ 3،3 ملین، دیر اپر اور ٹانک 2،2 ملین، چترال لوئر ، بٹگرام، کرک، پشاور، اور چارسدہ کے اضلاع کے لیے ایک ایک ملین روپے جاری کئے گئے ۔ اس کے علاوہ چترال لوئر کو جنرل ریلیف ہیڈ میں 10 ملین روپے جاری کئے گئے ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 29 مارچ سے اب تک مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 81 ملین روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع سوات، پشاور اور مہمند کے متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ، جس میں ہر اضلاع کو امدادی سامان میں 200 خیمے، 100 کچن سیٹ، 200 کمبل، 100 ہاجین کیٹس، 100 چٹائیاں، 200 مچھر دانیاں، 200 میٹریسس، اور روزمرہ زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *