وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ بتا دی۔
ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر انحصار کرتی ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔ اس کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صور ت حال کی وجہ سے بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ نے امید ظاہر کی ہے مشرق وسطیٰ بحران کے خاتمے سے ریلیف مل سکے گا۔
ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صور ت حال کی وجہ سے بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے ریٹ میں اتار چڑھاؤ آرہا ہے امید کی جا رہی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید زیادہ نہیں ہوں گی۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے غریب اور متوسط طبقہ سخت پریشانی کا شکار ہے ، غریب عوام پر بوجھ دن بدن بڑھ رہا ہے ۔غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔ حکمرانوں کو غریب عوام کے بارے میں سوچنا چاہیے۔