بانی پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مل کر ہمیں ختم کرنے پر تل گئے تھے، رانا ثنا اللہ

بانی پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مل کر ہمیں ختم کرنے پر تل گئے تھے، رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر دی گئی ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے بانی تحریک انصاف کیخلاف نیا پنڈوراباکس کھول دیا ۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اپنے دور حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مل کر ہمیں ختم کرنے پر تل گئے تھے۔ اس وقت اپوزیشن جماعتوں کی کوشش تھی کہ ہم مل کر اس ملک کو آگے لے کر جائیں لیکن بانی تحریک انصاف کسی صورت ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ضد ، انا اور گالم گلوچ کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی۔ اگر ہماری حکومت2022میں ملک نہ سنبھالتی تو شاید ملک کا دیوالیہ نکل جاتا ، شہباز شریف کی قیادت نے ملک کو سنبھالا دیا اور ملکی معیشت کو بحالی کے لیے اقدامات کیے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر دی گئی ۔جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کے حق میں ووٹ دینا پارٹی کا فیصلہ تھا ۔ رانا ثنا ء اللہ نے عوام سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ ہمارا عوام سے اب کوئی وعدہ نہیں ہے، ہمارے وعدے اس بنیاد پر تھے کہ ہماری پارٹی سادہ اکثریت حاصل کرتی لہذا ایسا نہیں ہو سکا تو اب کوئی وعدہ نہیں ہے، اگر ہم بھاری اکثریت لے کر منتخب ہوتے تو نواز شریف کی قیادت میں عوام سے کیے گئے وعدہ پورے کیے جاتے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *