پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان ، کے ایس ای 100انڈکس 500پوائنٹ کے اضافے کے بعد 71 ہزار نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری ہفتہ کے آغاز پرتیزی کارحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ کے بعد 70544.58 پوائنٹس بندہواجوایک نیاریکارڈہے۔کاروبار کے آغاز پرکاروبارمیں اتارچڑھائو کاسلسلہ جاری رہا اورایک موقع پر100 انڈکس 69914 پوائنٹس تک گرگیا تاہم اس کے بعد کاروبارمیں تیزی کارحجان کاروباربندہونے تک جاری رہا۔

دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر معمولی کمی کے بعد 13.44ارب ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8.04 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.40 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 0.1 ملین ڈالر کمی ہو ئی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے رواں مالی سال ملکی زرِ مبادلہ ذخائر میں4ارب ڈالرز سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 9.335 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، 30 جون 2023 کوختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پرسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 3.912 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.423 ارب ڈالرتھا۔

رواں مالی سال کے آغازسےاب تک زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر4.044 ارب ڈالراضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پرجاری اعدادوشمارکے مطابق 29مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرکاحجم 13.379ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 8.040 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.339 ارب ڈالرہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *