مشرق وسطی میں درمیان کشیدگی کم ہوتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام 81 سینٹ کی کمی کے بعد 89.64 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 69 سینٹ کمی کے بعد 84.97 ڈالر فی بیرل کی سطح ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا اور عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ 92.18 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تھاجو اکتوبر کے بعد سب سے زیادہ اضافے کی سطح پر ہے۔ اتوار کو ٹریڈ بند ہونے سے قبل یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 64 سینٹ بڑھ کر 85.66 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔