بیرون ملک جاکر حلال روزگار کمانے کے خواہشمند پاکستانی نوجوان مبینہ فراڈ کا شکار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 8ذوالفقار کمرشل پر واقع نجی کمپنی کروڑوں روپے اینٹھ کر فرار ہو گئی ۔ 80 سے زائد متاثرہ نوجوان قانونی کارروائی کے لئے ساحل تھانے پہنچ گئے ۔متاثرین نے دعویٰ کیا ہےکہ نجی فرم نے مختلف شعبوں میں ملازمت دینے کے لئے کسی نوجوان سے ڈھائی لاکھ توکسی سے ساڑے تین لاکھ ،اور کسی سے پانچ لاکھ روپے لئےہیں۔متاثرین نے درخواست میں کہا ہمارے اصل پاسپورٹ، تعلیمی اسناد ودیگر قیمتی دستاویزات نجی کمپنی کے پاس تھیں،آج ڈیفنس فیز8 میں واقع مذکورہ کمپنی پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا۔