پاکستان کی مقبول اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ درفشاں سلیم ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے مقبول ہو رہی ہیں اور وہ جس ڈرامے میں کام کرتی ہیں وہ کامیاب ہوجاتا ہے۔
نازش جہانگیر کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ درفشاں سلیم مختلف اداکاراؤں اور اداکاروں سے متعلق بات کرتی دکھائی دیں۔ نازش جہانگیر عید کے موقع پر ایک ٹی وی پروگرام میں شریک مختلف شوبز شخصیات سے متعلق سوالات کئے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آغا علی اور خوشحال خان کو بولی ووڈ میں ہونا چاہیے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ عائزہ خان سے ان کا گھر لے لیں گی جبکہ سارہ خان سے وہ شوہر کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لے لیں گی۔ نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ ماہرہ خان سے ان کی شخصیت لیں گی جب کہ ان کی نظر میں اقرا عزیز ایک اچھی بیوی ہیں۔
اداکارہ میرا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ ان سے کچھ نہیں لیں گی البتہ انہیں ہر وہ چیز دیں گی جو اداکارہ ان سے مانگیں گی۔ اس پر انہوں نے کہا کہ د رفشاں سلیم قسمت کی زیادہ دھنی ہیں وہ جس ڈرامے میں بھی کام کرتی ہیں و مشہور ہو جاتا ہے ۔دوسری طرف پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے پسند کی شادی کے نقصانات بتا دیئے۔ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتاتے ہوئے اس حوالے سے اپنی سوچ اور خیالات کو واضح کیا۔پسند کی شادی کے نقصانات بتاتے ہوئے درفشاں کا کہنا تھا کہ میری نظر میں پسند کی شادی کا پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کر نیوالے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے۔
انہوں نے کہا کہ نئی شادی کے ابتدائی ایک دو ماہ کی چاہت کا عنصراثربعد میں باقی نہیں رہتا، پسند کی شادی کرنے والے ایک دوسرے کے بارے میں پہلے سے کافی کچھ جان چکے ہوتے ہیں جس سے بعد کی دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے۔واضح رہے کہ درفشاں سلیم متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، حال ہی میں ان کا ڈرامہ عشق مرشد عوام میں کافی مقبول ہو رہا ہے۔