شاہین کی نیوزی لینڈ کیخلاف دو ٹی20 میچز میں شرکت مشکوک

شاہین کی نیوزی لینڈ کیخلاف دو ٹی20 میچز میں شرکت مشکوک

قومی ٹیم کے سابق کپتان اورفاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین شاہ آفریدی باؤلنگ رد ہم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے مطابق وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتے۔ ذرائع کابتا نا ہے کہ قیادت سےہٹائےگئے شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےپہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ لہٰذا شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈکےخلاف ممکنہ طورپرراولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری 2ٹی ٹوئنٹی یچ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیزیر کھیلنے کے لئے پاکستان آئی ہوئی ہے، پہلا میچ 18 اپریل کو ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ابتدائی میچز میں ممکنہ طور پر شریک نہیں ہوں گے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ابتدائی میچز میں عدم شرکت سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو عدم دستیابی کے بارے میں ابھی تک آگاہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) اس معاملے پر باضابطہ مؤقف دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹیشن پالیسی کے تحت کس نے کھیلنا ہے فیصلہ کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹیم کو کئی اہم میچز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اور ملک اور قوم کا نام کئی بار روشن کیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *