ملک میں سونے کے نرخوں میں مزید اضافہ

ملک میں سونے کے نرخوں میں مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ47 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 686 روپے اضافے کے بعد 212020 روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہے۔پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2371 ڈالر فی اونس ہے۔

سعودی عرب میں سونے کے نرخ
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔تواصل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 288.72 ریال، 22 قیراط ایک گرام 264.66 ریال،18 قیراط 216.54 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 252.64 ریال رہی۔مارکیٹ میں ایک کلو گرام سونا 288,722 ریال میں دستیاب رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *