رواں ماہ آئی سی سی T20ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹونٹی ٹرافی پاکستان لائے جانے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافی ٹور کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ پی سی بی پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹی20 ٹرافی کو پاکستان لانے کا خواہشمند ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو شیڈول ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نامور کھلاڑیوں کے عدم دستیابی کے باعث نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جو رات گئے پاکستان پہنچے ہیں۔ ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی ٹور 20 اپریل تک ویسٹ انڈیز میں جاری رہے گا۔ بعدازاں ٹرافی کو ٹرافی کو پاکستان لایا جائے گا۔ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کے حوالے سے حتمی تاریخ آئندہ ہفتے تک طے کرلی جائے گی۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جنوبی افریقا کے گیری کرسٹین ہوں گے۔ ان سے معاملات طے ہورہے ہیں اس وقت گیری کرسٹین بھارت میں آئی پی ایل میں ایک ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے پہلے سلیکٹر اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے گیری کرسٹین کو ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بورڈ نے کسی کو چیف سلیکٹر نہیں بنایا۔بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سب یکساں ہیں سب کے پاس پاور برابر ہے یہ ایک اچھی چیز ہے ، محمد یوسف نےکہاہم ایک اچھی ٹیم بنانا چاہ رہے ہیں ، ہم جیتنا چاہتے ہیں ۔سلیکٹراسد شفیق کراچی سے ہیں، گیری کرسٹن جنوبی افریقاسے ہیں ۔گیری کرسٹن ہمارے ہیڈ کوچ ہیں جو سلیکشن کمیٹی میں بھی شامل ہیں۔ وہاب ریاض نے کہا کہ نائب کپتان کے نام پر ہماری مشاورت جاری ہے۔