نوشہرہ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، مقامی آبادی کو وارننگ جاری

نوشہرہ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، مقامی آبادی کو وارننگ جاری

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، پاکستان میٹرولیوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران دریائے کابل میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے،انتظامیہ نے دریا کے ارد گرد کی مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔

 

 

مزید بارشوں کی پیشنگوئی
16 اپریل سے 22 اپریل تک ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری، لینڈسلائیڈ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ دریائے کابل، سوات اورپنجکوڑہ میں سیلاب کا امکانات ہیں۔نوشہرہ، چارسدہ، پبی، شبقدار، جمرود، پشاور کے علاقے متاثر ہونے کاخدشہ ہے جبکہ آندھی سے فصلوں، کھمبوں اور دیگر تعمیرات کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اور 18 اپریل کو موسلادھار بارشوں کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی، تیز بارشوں کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچانے کا اندشہ ہے۔ جبکہ تیز بارشوں کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

افغانستان میں بارشوں سے ہونیوالی تباہی
افغانستان میں تین دن سے مسلسل بارشیں ہورہی ہیں اور اس کے نتیجے میں سیلابی ریلوں کی زد میں آکر متعدد افراد جا ں بحق ہوگئے ہیں۔ قدرتی آفات کے محکمے کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں آنیوالے سیلابی ریلوں کی وجہ سے کم از کم 33افراد جاں بحق جبکہ 27افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس کے علاوہ 600مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ اور 200سے زائد مویشی سیلابی ریلے کی نذر ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ تقریباً 600 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئی ہیں اور تقریباً 2 ہزار ایکٹرکی زرعی اراضی تباہ ہوگئی۔واضح رہے کہ افغانستان کے 34 میں سے 20 صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں مغربی فرح، ہرات، جنوبی زابل اور قندھار شامل ہیں۔حکام نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *