خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گزشتہ 3روز کے دوران خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے نے رپورٹ میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں پچھلے 3روز میں تیز بارش کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 8 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والے افراد میں 4 بچے، 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہے، اس کے علاوہ 4 خواتین، 6 مرد اور 2 بچے زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق کئی اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 85 مکانات کو نقصان ہوا جس میں 15 گھروں کو مکمل، 70 کو جزوی نقصان پہنچا۔بارش کے باعث جانی اور مالی حادثات دیر اپر و لوئر، چترال لوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند اور مالاکنڈ میں رونما ہوئے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ چترال لوئر میں کئی بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا، مزید بند سڑکوں پر فوری ٹریفک بحال کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا۔ لوئر چترال کے متاثرین کے لئے پی ڈی ایم اے کے ؤییر ہاوس سے 200خیمے راوانہ کر دئیے گئے۔چترال لوئر میں کئی بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔تحصیل جمرود میں چوبیس گھنٹے جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے یہاں کے چند گھروں کی دیواریں اور کمرے گر گئے ہیں جس میں کافی مالی نقصان ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *