بارشوں نے افغانستان میں تباہی مچادی، سینکڑوں گھر تباہ، درجنوں افراد جاں بحق

بارشوں نے افغانستان میں تباہی مچادی، سینکڑوں گھر تباہ، درجنوں افراد جاں بحق

ہمسایہ ملک افغانستان میں تین دن سے مسلسل جاری بارشوں نے بڑی تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں تین دن سے مسلسل بارشیں ہورہی ہیں اور اس کے نتیجے میں سیلابی ریلوں کی زد میں آکر متعدد افراد جا ں بحق ہوگئے ہیں۔ قدرتی آفات کے محکمے کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں آنیوالے سیلابی ریلوں کی وجہ سے کم از کم 33افراد جاں بحق جبکہ 27افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اس کے علاوہ 600مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ اور 200سے زائد مویشی سیلابی ریلے کی نذر ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ تقریباً 600 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئی ہیں اور تقریباً 2 ہزار ایکٹرکی زرعی اراضی تباہ ہوگئی۔واضح رہے کہ افغانستان کے 34 میں سے 20 صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں مغربی فرح، ہرات، جنوبی زابل اور قندھار شامل ہیں۔حکام نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں، موسم گرما میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی موسم سرما میں پڑنے والی برف پگھلنے کے نتیجے میں آنے والے سیلاب، شدید بارشوں اور خستہ نظام نکاسی کی وجہ سے نقصانات سامنے آتے رہتے ہیں۔ملک میں اس بنا پر ہر سال سینکڑوں افراد لا پتہ یا ہلاک ہو جاتے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے افغانستان میں آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان افغان محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پچھلے 3 دنوں سے ہونے والی بارشوں میں زیادہ تر اموات چھتیں گرنے کی وجہ سے ہوئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *