زیر تعمیر داسو ڈیم کی ٹنل میں پانی حد سے تجاوز کر گیا، الرٹ جاری

زیر تعمیر داسو ڈیم کی ٹنل میں پانی حد سے تجاوز کر گیا، الرٹ جاری

مسلسل بارشوں سے داسو ڈیم کی ٹنل میں پانی حد سے تجاوز کر گیا، ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے اور جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان کی جانب سے ایک ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ داسو ڈیم کی ٹنل میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے حفاظتی بند سے جمع شدہ اضافی پانی کو دریائے سندھ میں چھوڑا جار ہا ہے۔ جس کی وجہ سے پانی کا بہائو معمول سے بہت زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ لہٰذہ مطلع کیا جاتا ہے دریا ئے سندھ کے کنارے جانے سے اجتناب کریں اور دریائے سندھ کے قریب مقیم لوگوں سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ہمیں آپ کی زندگی عزیز ہے۔

 

 

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے گزشتہ2روز کے دوران خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے نے رپورٹ میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں پچھلے 2روز میں تیز بارش کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والے افراد میں 4 بچے، 2 مرد اور ایک خاتون شامل ہے، اس کے علاوہ 4 خواتین، 5 مرد اور 1 بچہ زخمی ہوا۔رپورٹ کے مطابق کئی اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 84 مکانات کو نقصان ہوا جس میں 15 گھروں کو مکمل، 69 کو جزوی نقصان پہنچا۔بارش کے باعث جانی اور مالی حادثات دیر اپر و لوئر، چترال لوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند اور مالاکنڈ میں رونما ہوئے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ چترال لوئر میں کئی بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا، مزید بند سڑکوں پر فوری ٹریفک بحال کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *