سیاسی بنیادوں پر کسی کے گھر پر چھاپہ نہیں مارناچاہئے، وزیر داخلہ محسن نقوی

سیاسی بنیادوں پر کسی کے گھر پر چھاپہ نہیں مارناچاہئے، وزیر داخلہ محسن نقوی

کسی مجرم کے گھر چھاپا مارنے رات دو بجے کیا بلکہ 4 بجے بھی چھاپا مارنا پڑا تو ماریں گے لیکن سیاسی بنیادوں پر کسی کے گھر پر چھاپہ نہیں مارنا چاہیئے، وزیرداخلہ سینیٹر محسن نقوی
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر کسی کے گھر پر چھاپہ نہیں مارنا چاہئے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ بہاولنگر واقعہ سے کوئی مورال کم نہیں ہوا، گھر میں بھائیوں کی بھی لڑائی ہو جاتی ہے، اس کو اتنا بڑا ایشو نہیں بنانا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ انڈیا میں بھی تو فوج اور پولیس میں لڑائی ہوئی ہے وہاں تو شور نہیں لیکن یہاں کیوں اتنا شور مچا ہے؟ کسی مجرم کے گھر چھاپا مارنے رات دو بجے کیا بلکہ 4 بجے بھی چھاپا مارنا پڑا تو ماریں گے لیکن سیاسی بنیادوں پر کسی کے گھر پر چھاپہ نہیں مارنا چاہیئے، تاہم سوشل میڈیا سے متعلق سخت قوانین کی ضرورت ہے، پاکستان میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے کے خلاف سخت قانون بنائے جائیں گے، ان کو روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیر داخلہ نے لاہور میں عامر تانبا کے قتل پر گفتگو میںکہا کہ بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے قتل میں ملوث شخص عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے اور اب تک شک بھارت پر جا رہا ہے کیوں کہ عامر تانبا سے پہلے بھی قتل کے 4 واقعات میں بھارت ملوث تھا، جب تک تفتیش مکمل نہ ہو جائے کہنا بہتر نہیں لیکن بھارت کا اسی طرح کا پیٹرن ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سائبر کرائم سے متعلق قانون سازی کے حق میں ہوں، برطانیہ یا متحدہ عرب امارات میں کوئی کسی کے خلاف ٹوئٹ کرکے دکھائے، اس کے بعد اس سے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے وہ بھی دیکھ لیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *