ایرانی صدر 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

ایرانی صدر 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بڑی پیشرفت ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو 2 روزہ دورے پراسلام آباد پہنچیں گے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایرانی صدر دورہ پاکستان کےدوران اپنے ہم منصب آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت  دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ابراہیم رئیسی پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہوں گے جو شہباز شریف کی حکومت سنبھالنے کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایرانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور تہران کی جانب سے ابھی تک دورے کے شیڈول کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے لیکن صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد کا منصوبہ برقرار ہے۔ دفتر خارجہ نے بھی دورے کی تصدیق کر دی ہے۔  صدر رئیسی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حالیہ پیش رفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال نمایاں طور پر سامنے ہوگی۔ دونوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی جبکہ وہ ون ٹو ون ملاقات بھی کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری دورہ کرنے والے صدر کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر رئیسی کے ایجنڈے میں دو طرفہ تعلقات، سیکورٹی تعاون، گیس پائپ لائن اور ممکنہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *