پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما مہر بانو قریشی نے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں این اے 148 سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک ہوں گے جبکہ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی ہوں گے۔واضح رہے کہ جنرل الیکشن میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تیمور ملک کو شکست دی تھی۔