انٹربینک میں ڈالر18 پیسے مہنگا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر18 پیسے مہنگا ہو گیا

انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 18یسے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 18پیسے کے اضافے سے 278روپے 12 پیسے کا ہو گیا ہے۔ عید سے قبل انٹربینک میں کاروباری روز میں ڈالر 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر29 پیسےکے اضافے سے 279 روپے 66 پیسے ہے۔ صبح کاروبارکے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کےریٹ میں 18پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد قیمت277 روپے 76پیسے پر ٹریڈ کر رہی تھی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 94 پیسے کا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *