اسرائیل کو سزادینے کا سپریم لیڈر کا وعدہ پوراہوا، ایرانی صدر

اسرائیل کو سزادینے کا سپریم لیڈر کا وعدہ پوراہوا، ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل پر حملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جارحیت پسند اسرائیل کو سزادینے کا سپریم لیڈر کا وعدہ پوراہوگیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاسداران انقلاب گارڈز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں آپریشن جائز تھا، اتحادی ممالک جارح حکومت کی اندھی حمایت بند کریں، ابراہیم رئیسی کا مزید کہناتھا کہ اسرائیل کے خلاف ایرانی اقدامات کو سراہا جانا چاہیے۔خیال رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملےکے جواب میں اسرائیل پر 280 سے زائد ڈرون اورکروز میزائل داغ تھے۔

ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیےتھے جس کی تصدیق ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی کی تھی جبکہ اسرائیل نے ایران کے متعدد ڈرون گرانے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تہران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے پر خیبر میزائلوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *