پنجاب حکومت نےعوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے آج سے روٹی کی قیمت 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی گئی ۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں محکموں کو ہدایت کر دی کہ فیصلے پر سختی سےعملدرآمد کرائیں۔وزیراعلیٰ دعا کی کہ اللہ رب العزت عوام کیلئے مزید آسانی فرمائے آمین!۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 300روپے کمی کا عندیہ دیدیا۔
وزیراعلی ٰپنجاب کی ہدایت پر ڈی سی لاہور نے روٹی نان کی نئی قیمت کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 100 گرام روٹی کی قیمت 16روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے۔ترجمان ڈی سی لاہور کے مطابق روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے، صوبائی دارالحکومت میں روٹی نان کی قیمت کا اطلاق فی الفور ہو گا۔ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ گندم کی بہترفصل، رسد اور کے پیشِ نظر روٹی نان کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔