موسم سرما میں شیشوں کے استعمال سے سورج کی روشنی حاصل کرنیوا لاگائوں

موسم سرما میں شیشوں کے استعمال سے سورج کی روشنی حاصل کرنیوا لاگائوں

اٹلی کا وہ گائوں جہاں موسم سرما میں سورج کی روشنی حاصل کرنے کیلئے شیشوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ چھوٹا سا ’ ویگنیلا ‘نامی گاؤں اطالوی سوئس سرحد پر ایک وادی میں واقع ہے۔ جسے ایک عجیب و غریب مسئلے کا سامنا ہے۔ یہ گائوںبلند و بالاپہاڑوں سے گھرا ہوا ہے اور یہاں ہر سال نومبر سے لے کر فروری تک یعنی 3 ماہ تک تاریکی چھائی رہتی ہے جس کی وجہ سے اس گاؤں کی آبادی بھی شدیدمتاثر ہوتی ہے اور اس کے بسنے والے دھوپ والے علاقوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔

 

 

 

گاؤں میں دھوپ کو لانے کیلئے میئر کی جانب سے 1999 میں تجویز کیے گئے حل پر عمل درآمد کیا گیا جس کیلئے انجینئرز نے 8 میٹر چوڑے اور 5 فٹ لمبے شیشے تیار کیے۔

 

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2006 میں ان شیشوں کو گاؤں میں اس طرح نصب کیا گیا کہ دھوپ کی روشنی ان شیشوں سے ٹکرا کر گاؤں میں آتی ہے اور اس طرح سے گاؤں میں 6 گھنٹے دھوپ حاصل کی جاتی ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ ان شیشوں کا استعمال صرف ماہ سرما میں ہی کیا جاتا ہے اور سردیاں جاتے ہی ان شیشوں کو ڈھانپ دیا جاتا ہے تاکہ یہ گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث نہ بن سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *