پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شریف خان نے پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں شریف خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا ہے، پیپلز پارٹی اب بھٹو نہیں بلکہ زرداری خاندان کی جماعت بن چکی ہے۔شریف خان خلجی نے کہا کہ میں نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تھی۔انہوں نے کہاکہ مراعات اور فنڈ کے لیے کبھی سیاست نہیں کی، اس لیے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔