برطانوی حکام کی پاکستان انتہائی خطر ناک ممالک کی فہرست میں شامل کی تردید

برطانوی حکام کی پاکستان انتہائی خطر ناک ممالک کی فہرست میں شامل کی تردید

برطانوی حکام نے پاکستان انتہائی خطر ناک ممالک کی فہرست میں شامل کی تردید کر دی۔

برطانوی ہائی کمیشن کے حکام نےپاکستان کو انتہائی خطر ناک ممالک کے حوالے سے چلنے والی میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جن یہ دعوی سامنے آیا تھا کہ برطانوی حکومت نے پاکستان کو سفر کے لیے انتہائی خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ حال ہی میں برطانیہ کے فارن اینڈ کامن ویلتھ ڈیولپمنٹ آفس نے اسرائیل اور غزہ سمیت 8 ممالک کو برطانیہ کے شہریوں کے لیے انتہائی خطرناک سمجھے جانے والے مقامات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

فہرست جاری ہونے کے بعد بھارتی اور برطانیہ کے مقامی میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا تھا برطانوی حکومت کی ایڈوائزری کے مطابق پاکستان بھی سفر کے لیے انتہائی خطر ناک ممالک کی فہرست میں موجود ہے ۔ حکام نے بتایا کہ برطانیہ کی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی ٹریول ایڈوائزری کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جسے آخری بار 24 جنوری کو اپڈیٹ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے دو روز قبل اپنے شہریوں کے لئے 24 ممالک کو انتہائی خطرناک ممالک کی فہرست جاری کی گئی تھی ۔جس کے مطابق برطانیہ نے روس، سوڈان، بیلاروس یوکرین، ایران، لبنان، اسرائیل اور فلسطین کو بھی سفر کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل تھا۔ اس طرح ایسے ممالک کی تعداد اب 24 ہوگئی ہے۔
فہرست میں پاکستان، سعودی عرب، وسطی افریقی جمہوریہ، عراق، نائجر، صومالیہ، ، شام، ہیٹی، افغانستان، برکینا فاسو، چاڈلبنان، لیبیا، مالی، شمالی کوریا، صومالی لینڈ، جنوبی سوڈانوینزویلا اور یمن پہلے ہی شامل تھے۔
برطانوی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے ان ممالک کو جرائم، جنگ، دہشت گردی، بیماری، شدید موسم، قدرتی آفات اور سیاحوں کو لاحق ممکنہ خطرات کی بنیاد پر اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ فہرست کا مقصد بیرون ملک جانے کے خواہش مند برطانوی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
تاہم برطانیہ حکومت کی جانب سے پاکستان کو خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *