پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھرمیں آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہ آج اتوار کے روز پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کے امکانات ہیں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان اور کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں سیلاب کے امکانات ہیں جبکہ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات ہیں ، تاہم اس دوران بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی ہو سکتی ہے ۔ جبکہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پرٹھہرے رہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے بعد پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری رکھا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی گئی ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سپل 15 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 15اپریل تک مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں وقفے وقفے سے جبکہ جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ،میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگرمیں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔15اپریل تک بعض اضلاع میں چند مقا مات پرجھکڑ چلنے اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، یونیورسٹی روڈ، بفرزون، فیڈرل بی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، ملیر، کیماڑی، شاہراہ فیصل، ماڑی پور، صدر، میٹروول، گلبائی، لیاری، شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل، قائد آباد، کورنگی، کلفٹن، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، شیر شاہ میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا ،اس کے علاوہ لیاقت آباد، عائشہ منزل، کریم آباد، ناظم آباد،گلشن جمال، یونیورسٹی روڈ، ملیر، گلستان جوہر، اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہاجبکہ کلفٹن میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرگئی۔