مریم نواز کی روٹی سستی کرنے کی ہدایت

مریم نواز کی روٹی سستی کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کرنے کا حکم جاری کر دیا

پنجاب میں20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے سستا ہونے کے بعد 28سو سے کم ہو کر2300 روپے پرآگیا۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں کمی آئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کرنے کی ہدایت کر دی ۔ انہوں نے امید کی ہے کہ آٹے کے بعد روٹی بھی سستی ہو گی۔ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو روٹی کی قیمت میں کمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے

خیال رہے کہ عید الفطر کے بعد 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 2300روپے تک آ گئی ہے ۔ پنجاب کی گندم کی فصل آنا شروع ہو گئی ہے تو اسکے نتیجے میں 20کلو آٹے کی قیمت میں مزید 300روپے کے لگ بھگ چند روز میں کم ہو جائے گی اور 20کلو آٹا تھیلا 2800روپے کی بجائے 2000روپے میں ملا کرے گا۔ جون جولائی میں نئی فصل کی گندم منڈی میں پہنچے گی تو طلب اور رسد کے اصول کے تحت آٹے اور گندم کی مصنوعات میدے سوجی چوکر فائن کی قیمتوں میں بتدریج کمی آ جائے گی۔

حکومت پنجاب نے چار سال کی پابندی کے بعد گندم کی نئی فصل سے فلور مل مالکان کو اپنی ضرورت کی گندم پیدا کرنے والے اضلاع سے خریدنے کی اجازت دیدی ہے۔  بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *