پنجاب میں پاکستان کی پہلی ائیرایمبولینس سروس کی مشق کا آغاز ہوگیا

پنجاب میں پاکستان کی پہلی ائیرایمبولینس سروس کی مشق کا آغاز ہوگیا

پنجاب کے عوام کیلئے خوشخبری، صوبے میں ائیرایمبولینس سروس کیلئے تربیتی سیشن کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کیلئے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا ہے، ایئر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ٹریننگ سیشن میں پنجاب بھر کے مختلف بڑے اسپتالوں کی رسائی کے لیے پروازیں کی گئیں۔

ایمبولینس کی مشقی پرواز میں مریض کو ایمرجنسی صورت حال میں اسپتال پہنچانے کی مشق کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریسکیو کے تربیتی سیشن کی وڈیو بھی شئیر کی۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے، جو کہ جون میں شروع ہو جائے گی۔

جبکہ ایئر ایمبولینس سروس کی ٹریننگ سیشن کے حوالے سے ن لیگی رہنماعظمیٰ بخاری کا بھی اہم بیان سامنے آگیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ائیر ایمبولینس جس کا صرف نام استعمال کیا گیا،جھوٹے وعدے کئے گئے۔پنجاب میں جون میں ائیر ایمبولینس استعمال کے لئے موجود ہوگی۔ویسے جنگلہ بس کو کاپی کرنے کے بعد مریم نوازشریف کی اس خدمت کے پراجیکٹ کو بھی کاپی کرنے کی اطلاعات ہیں،یہ ہے وہ جہاز جو وزیراعلی پنجاب نے مریضوں کے لئے خریدا ہے۔

 

ایک اور پیغام میں عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ ائیرایمبولینس سروس کا منصوبہ ایک جہاز اور دو ہیلی کاپٹرز پر مشتمل ہے۔جو کہ پورے پنجاب سینٹر، جنوبی اور شمالی پنجاب کو کور کرے گااورہر جگہ پر لینڈ کرنے کے قابل ہوں گے،تمام مریضوں کو مفت سہولت ملے گی۔

 

واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب نے اپنی پہلی تقریر میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایک ماہ میں وعدے کے عین مطابق ایئر ایمبولنس کیلئے جہاز خرید لیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *