صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان کے سوراب، پشین اور قلعہ سیف اللہ اضلاع میں بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان کے دو درجن کے قریب اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ، پشین، مستونگ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے۔لیویز کے مطابق یہ ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں، مرنے والوں میں سوراب ضلع میں مارے گئے دو نوجوان بھی شامل ہیں۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔علاوہ ازیں پشین کے رہائشی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیاجس کی شناخت ظاہر شاہ کے نام سے ہوئی، ضلع قلعہ سیف اللہ میں اسی طرح کے ایک واقعے میں جاں بحق ہوا۔
دوسری جانب طوفانی بارش نے صوبے کے مختلف علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو جزوی نقصان پہنچایا ہےجبکہ مزید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کے ساتھ ہائید الرٹ جاری کیا گیا ہے.بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، اور جھل مگسی میں بارش کی امکانات موجومیں ہیں۔علاوہ ازیں، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات، اور خضدار شامل اضلاع میں بھی بارش کی متوقع ہے۔زیارت، کوہلو، بارکھان، مسلم باغ، تربت، ہرنائی، کوہلو، نصیر آباد، اور جعفرآباد میں بھی بارش کا امکان موجود ہے۔چاغی، پنجگور، گوادر، اور کیچ میں آندھی، جھکڑ، اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان میں بارشوں کے باعث برساتی ندیوں میں طغیانی کا اندیشہ بھی موجود ہے۔