اب نوشہرہ کے عوام کو معلوم ہو جائے گا کہ انہوں نے کتنا بڑا نقصان کیا، پرویزخٹک

اب نوشہرہ کے عوام کو معلوم ہو جائے گا کہ انہوں نے کتنا بڑا نقصان کیا، پرویزخٹک

پشاور (سید ذیشان)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سابق چیئرمین خیبر پختونخواپرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست کے میدان میں قدم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کچھ ماہ بعد عملی طور پر دوبارہ اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے۔ ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ وہ کسی پرانی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلے لیکن یہ کنفرم نہیں کیونکہ فی لحال تو انہوں نے صرف ایک بار پھر اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز بارے تیاری کی ہے۔ اس حوالے سے جب پرویز خٹک سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال کو دیکھ رہے ہے اور تمام صورتحال کو دیکھنے کے بعد اپنے آگے کے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کرینگے۔

پرویز خٹک نے آزاد ڈیجیٹل کو بتایا کہ اب نوشہرہ کے عوام کو معلوم ہو جائے گا کہ انہوں نے کتنا بڑا نقصان کیا کسی دوسری جماعت کو ووٹ دے کر کیونکہ اب یہ ضلع ترقی کے میدان میں باقی اضلاع سے کافی دور رہ جائے گا۔پرویز خٹک کا بتانا تھا کہ صرف نوشہرہ کے لیے 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کئے تھے جس پر الیکشن کے فورا بعد کام شروع ہونا تھا لیکن اب یہ فنڈز اور منصوبے واپس ہوگئے ہے۔ ادارے اور محکمے ان کے ساتھ تعلق کی بناء پر بہت تعاون کیا کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ نوشہرہ کے ہر علاقے میں سٹرکوں کے جال بچھا دئیے اور دیگر کئی اہم منصوبے تکمیل تک پہنچائے ہے۔

پرویز خٹک سے آج آزاد ڈیجیٹل نے سوال کیا کہ آپ دوبارہ سیاست کے میدان میں کیوں بطور ایک فعال سیاست دان نہیں آرہے ہے؟جس پر ان کا بتانا تھا کہ فل حال میں ان موجودہ سیاست دانوں کو میدان کھلا چھوڑنا چاہتا ہوں اور دیکھنا چاہتا ہو کہ یہ کیا اور کس طرح کام کرتے ہے اور یہ کس طرح عوام کی امنگوں پر پورا اترتے ہےجس کے لیے ضروری ہے کہ میں 5 یا 6 ماہ انتظار کرو اور پھر اس کے بعد دوبارہ سیاست کے میدان میں قدم رکھو۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا اس طرح دوسرے سیاست دانوں کے لیے میدان کھلا چھوڑنا غلط نہیں تو انہوں نے بتایا کہ نہیں کیونکہ جو ان کے ساتھی ہے وہ تو ویسے بھی ہے.ان ساتھیوں نے پہلے بھی سپورٹ کیا اب بھی کر رہے ہے اور بعد میں بھی کرینگے۔

پرویز خٹک کے مطابق انہوں نے نوشہرہ کی جس ترقی کا سوچا تھا اب وہ ترقی کرنا مشکل نظر آرہی ہے. انہوں نے سوشل میڈیا سے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس وقت جو طوفان بدتمیزی برپا ہے اس کو لگام دینا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس طرح سوشل میڈیا پر ان کی بے عزتی کی جارہی ہے اور جس طرح الفاظ استعمال کئے جارہے ہے وہ افسوس ناک ہے۔پرویز خٹک کے مطابق گزشتہ روز بھی ایک تصویر وائرل کی گئی جس میں میں کرسی پر بیٹھا تھا اور ایک برزگ نیچے زمین پر بیٹھا ہوا دکھایا گیا اور اس پر طرح طرح کی باتیں بنائی گئی، مجھے ایسے لوگوں کی سوچ پر افسوس ہے۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بتایا کہ اسی سوشل میڈیا کی وجہ سے انہوں نے سیاست سے کچھ وقت کے لیے بریک لینا کا فیصلہ کیا کیونکہ جو صورتحال بن گئی تھی وہ بہت افسوس ناک اور حیران کن تھی اور ایسی صورتحال میں سیسے سے بریک لینا اور میڈیا و سوشل میڈیا سے دور رہنا ہے اچھا تھا۔ یاد رہے پرویز خٹک نے 18 فروری 2024 کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کو بھی خیر آباد کہہ دیا تھا اور کچھ وقت تک سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا. لیکن اب انہوں نے دوبارہ سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *