وزیر اعظم شہباز شریف کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عید الفطر کی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف کا کویتی ہم منصب  سے ٹیلیفونک رابطہ، عید الفطر کی مبارکباد

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو کویت کے وزیرِ اعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی، پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ و تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتےہوئے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کیلئے باہمی طور پر مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو کویت کے وزیرِ اعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے انتخاب کے موقع پر کویتی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کویتی وزیرِ اعظم کو شکریہ اداکیا۔

انہوں نے پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ و تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان،کویت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پاکستان کے ان تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کیلئے باہمی طور پر مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے نہ صرف پاکستان اور کویت کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر روز دیا بلکہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔

دونون رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی، امتِ مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور بالخصوص نہتے فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و جبر کے خاتمے کی دعا کی۔ کویت کے وزیرِ اعظم نے پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کویتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *