مریم نواز نے عید کا پہلا دن بے سہارا بزرگوں، خواتین اور بچوں کیساتھ گزارا

مریم نواز نے عید کا پہلا دن بے سہارا بزرگوں، خواتین اور بچوں کیساتھ گزارا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الفطر کا پہلا دن بے گھر خصوصی بچوں، خواتین اور بزرگوں کے اداروں چمن، عافیت اور دارالفلاح میں گزارا۔
عیدالفطر کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بے سہارا اور بے گھر لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل ویلفئیر کمپلیکس ٹائون شپ میں چمن ، عافیت اور دارالفلاح کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے انتظامات کرنے کی ہدایات دیں جبکہ بچوں میں تحائف، کھلونے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔انہوں نے خصوصی بچوں کیساتھ ملکر عید کا کیک کاٹا اور انہیں کھلایا۔ مریم نواز سب سے پہلے بے سہارا بچوں کے لیے قائم مرکز ”چمن“ پہنچیں، جہاں وہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔ انہوں نے بچوں سے گفتگو کی اور تعلیم و دیگر مشاغل سے متعلق دریافت کیا۔ بچوں نے تحائف دینے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں وزیراعلیٰ مریم نواز بے سہارااور بے گھر بزرگوں کے لیے قائم ”عافیت“ مرکز گئیں جہاں انےوں نے 39بزرگ مرد وخواتین کی خیریت دریافت کی۔ مریم نواز نے ایک مریض خاتون کو اپنے ساتھ بٹھایا، اور انہیں چوڑیاں پہنائیں۔ مریم نواز نے بے سہارا افراد کو عید مبارک کہا، جس پر وہاں موجود بزرگ آبدیدہ ہوگئے۔

اس کے بعد مریم نواز دارالفلاح پہنچیں جہاں انہوں نے بیوہ خواتین اور ان کے بچوں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں پر دست شفقت رکھا اور دعائیں دیں۔اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، معاون خصوسی ذیشان ملک، کمشنر و ڈپٹی کمشنر، سیکرٹری اطلاعات ڈی جی پی آر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *