اڈیالہ جیل سے سامنے احتجاج، پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں

اڈیالہ جیل سے سامنے احتجاج، پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سامنے احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی ورکرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے سامنے مرکزی دروازے پر عید کے دن احتجاج کرنیوالے پانچ پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے 6سے 7کارکنان گیٹ نمبر 5پر جیل کی ویڈیوز بنا رہے تھے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانے والے کارکنوں کو حراست میں لیکر اڈیالا جیل چوکی منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ غیرمتعلقہ افراد کا جیل کی ویڈیوز بنانا منع ہے اور اڈیالا جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ایک دوسے کو گلے لگ کر عید کی مبارکباد
اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا جس میں قیدیوں اور پولیس افسران نے شرکت کی۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے عید کی نماز اڈیالہ جیل کی مسجد میں ادا کی۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارک باد دی۔اس کے علاوہ جیل افسران نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نماز عید ادا کی جبکہ جیل میں نماز ادائیگی کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جیل میں عمران خان سے ملاقات
بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو سیکیورٹی کے سخت حصار میں بنی گالہ سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا ، اڈیالہ جیل کے سامنے سڑک ایک جانب سے بند کر دی گئی ، آج عید کے موقع پر بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروائی جائے گی ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان نے اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے ، ، مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیما بیہ طاہر کر رہی تھیں ، پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے کی جانب جانے سے روک دیا، پی ٹی آئی کارکنان کو روکنے کیلئے اڈیالہ جیل جانے والی روڈ بلاک کردی گئی،جیل کالونی گیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *