محمد رضوان کو گرائونڈمین کی جانب سے تھپڑے مارنے جانے کا انکشاف
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور شاندار بلے باز محمد رضوان نے انکشاف کیا کہ ہے ایک بار جب میں کرکٹ گرائونڈ دیکھنے کی خواہش میں گرائونڈ کے اندر چلا گیا تھا تو گرائونڈ میچ نے پوچھا یہاں کیا کر رہے ہو۔اس پر میں نے جواب دیا کہ گرائونڈ دیکھنے آیا ہوں تو اس نے پیچھے سے تھپڑ مار کر مجھے باہر نکلنے کو کہا۔سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں محمد رضوان نے بتایا کہ یہ بات سب کو پتا ہے کہ ان کا تعلق کسی بڑے گھرانے سے نہیں اور نہ ہی وہ کسی بہت غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اس کے برعکس ان کا تعلق ایک متوسط طبقے سے ہے، یہی وجہ تھی کہ ان کے پاس کرکٹ کھیلنے کے لیے سامان بھی نہیں ہوتا تھا ۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے رضوان نے بتایا کہ ان کے پاس فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے، سوائے ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں، ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ ہے جو کہ صرف فیملی کے لیے رکھا ہوا ہے اس کے علاوہ انہیں سوشل میڈیا کے حوالے سے کچھ نہیں پتا اور یہی وجہ تھی کہ وزڈن کرکٹر کا ایوارڈ جب دیا گیا تو انہیں کسی اور کھلاڑی نے اس حوالے سے آگاہ کیا۔رضوان نے مزید بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے حوالےسے کوئی بات ہو تو ہمارے میڈیا مینیجر ابراہیم مجھ تک پہنچاتے ہیں ۔