محسن نقوی، فیصل واوڈا اور انوارالحق کاکڑ ایک ہی خاندان سے ہیں، رانا ثنا اللہ

محسن نقوی، فیصل واوڈا اور انوارالحق کاکڑ ایک ہی خاندان سے ہیں، رانا ثنا اللہ

سینئر ن لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی صورتحال کچھ اچھی نہیں ہے۔

8فروری کے بعد جو سیاسی استحکام ملناچا ہئے تھا وہ نہیں ملا۔ محسن نقوی، فیصل واوڈا اور انوارالحق کاکڑ ایک ہی خاندان سے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں نماز عید اداکرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ ہماری مشکلات آسان ہوجائیں۔ اللہ پاک کشمیریوں، فلسطینیوں کو آزادی کی نعمت عطا کرے اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی صحت کیلئے بھی دعا گو ہوں۔پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر راںا ثنا نے کہا کہ کچھ جماعتیں اور رہنما پارلیمنٹ میں موجود ہیں، لیکن یہ لوگ سیاسی عدم استحکام کیلئے بھی کوشاں ہیں، اس الیکشن کے بعد وہ پارٹی اگر حکومت بنانا چاہتی تو ہم سے پہلے بنا لیتی، یہ وہ جماعت ہے جو حکومت میں ہو تو اپوزیشن کیخلاف اور اپوزیشن میں ہو تو حکومت کیخلاف کام کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم ماضی میں ہمارے ساتھی رہے ہیں، اگر مولانا صاحب کو کوئی گلہ ہے تو انکا گلہ دور کیا جانا چاہئے، محسن نقوی جو عہدہ لینا چاہیں وہ لے سکتے ہیں، ان کا کافی محاسبہ ہو چکا ہے، محسن نقوی، فیصل واوڈا اور انوار الحق کاکڑ ایک ہی خاندان سے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی حکومت کی بہت سی مجبوریاں ہوتی ہیں، ہم دو تہائی اکثریت سے آتے تو مشکل فیصلے نہ کرنا پڑتے، الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ سنایا جسے تسلیم کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *