شریعہ بورڈ نے کم سے کم صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ کتنا مقرر کر دیا؟

شریعہ بورڈ نے کم سے کم صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ کتنا مقرر کر دیا؟

رواں سال صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ کتنا ہوگا؟ شریعہ بورڈ پاکستان کی جانب سے اعلان کر دیا گیا۔

شریعہ بورڈ پاکستان رواں سال 2024 میں یہ رقم شریعہ بورڈ آف پاکستان کی طرف سے کم سے کم 300 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 2 کلو گرام گندم کے حساب سے طے کی گئی ہے۔ چئیرمین شریعہ بورڈ ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ مخیر حضرات اپنی استطاعت کے مطابق فطرانہ ادا کریں۔عوام 300 روپے سے زیادہ بھی اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ فطرہ ادا کرسکتے ہیں۔ شریعہ بورڈ آف پاکستان کے مطابق فطرانہ جُو کے حساب سے فطرہ 600 روپے ، کھجوروں کے حساب سے 2400 روپے اور کشمکش کے حساب سے 4400 روپے مقرر کیا گیا ہے۔شریعہ بورڈ نے روزہ چھوڑنے کا فدیہ بھی مقرر کیا ہے۔ جو لوگ رمضان کے روزے شرعی وجہ کی بنا پر نہ رکھ سکیں وہ ان روزوں کا فدیہ دے سکتے ہیں۔

شریعہ بورڈ کے مطابق اگر ایک شخص پورے مہینے کا فدیہ دینا چاہتا ہے تو اسے گندم کے آٹے کے مطابق 9 ہزار، جُو کے 18 ہزار، کھجوروں کے 72 ہزار اور کشمش کے مطابق 132000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔تاہم شریعہ بورڈ وضاحت کی ہے کہ فدیہ صرف ایسے افراد دے سکتے ہیں جنھیں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ رمضان کے اختتام پر مسلمان صدقہ فطر ادا کرتے ہیں اور مسلمان ماہ صیام میں فطرہ کا خاص اہتمام کرتے ہیں جبکہ ہر سال کی شرح کے حساب سے شریعہ بورڈ اور علما اس رقم کی مقدار مقرر کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *