سلامتی کونسل نے فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی

سلامتی کونسل نے فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی۔

الجزیرہ کے مطابق فلسطین کو اقوام متحدہ میں مبصر رکن کا درجہ حاصل ہے اور اس نے عالمی ادارے کی مکمل رکنیت کے لئے درخواست 2011 میں جمع کروائی تھی جس پر سلامتی کونسل میں ابھی تک ووٹنگ نہیں ہو سکی۔اب فلسطین نے سلامتی کونسل سے اپنی درخواست پر ایک بار پھر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے کونسل کو بتایاکہ ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ ہم قوموں کی برادری میں اپنا صحیح مقام حاصل کریں۔ہم سے مساوی سلوک کیا جائے اور ہمیں دوسری اقوام اور ریاستوں کے برابر درجہ دیا جائے۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے فلسطین کی درخواست پر دوبارہ غور کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

دوسری جانب آئرلینڈ کے نو منتخب وزیراعظم سائمن ہیرس نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تقریب ایک سے خطاب میں سائمن ہیرس نے اسرائیل سے غزہ میں جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج میں یہ کہنا چاہوں گا ،آپ جو کر رہے ہیں ہم اس سے بیزار ہیں، اب جنگ بندی کرو اور امداد کی رسائی محفوظ بناؤ۔انہوں نے کہا کہ میرے دوستوں ہمیں دو ریاستی حل کی ضرورت ہے، اسرائیل اور فلسطین ساتھ ساتھ امن و سلامتی سے رہیں۔آج میں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ آئرلینڈ کی عوام فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *