پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوکاروباری ہفتہ کے آغاز پرتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 5سو 60پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 70ہزار 144پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈکس میں 1203.20 پوائنٹس کانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے بعدانڈیکس69619.98 پوائنٹس پربندہوا تھا ۔گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران 33 کروڑ، 58 لاکھ، 25 ہزار36 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 15.315 ارب روپے سے زیادہ تھی۔گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام کے مقابلہ میں انڈیکس میں 7.67 فیصد اورگزشتہ سال کے مقابلہ میں 75.29 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔پی ٹی سی، سرل پاکستان اورڈبلیوٹی ایل سرفہرست کمپنیاں رہیں جن کے بالترتیب 33757114 حصص، 21100371 حصص اور18139129حصص کالین دین ہوا،فرسٹ ٹرائی سٹارمضاربہ، نذیرکاٹن ملز اوردیوان فاروق موٹرز کے حصص میں سے زیادہ اضافہ ہوا، اس کے برعکس امیج پاکستان، پاک ایگرپیکجنگ لیمٹڈاورمیرپورخاص شوگرملز کے حصص میں زیادہ کمی ریکارڈکی گئی۔