چیئرمین سینٹ کا انتخاب، پیپلزپارٹی رابطوں کا عمل تیز کردیا

چیئرمین سینٹ کا انتخاب، پیپلزپارٹی رابطوں کا عمل تیز کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا عمل تیز کر دیا ۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے قائم خصوصی کمیٹی کے اراکین کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی لائی گئی ہے ۔پیپلزپارٹی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے خصوصی کمیٹی امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لئے متحرک ہے ۔
پیپلزپارٹی کے رہنمائوںشیری رحمان اور نوید قمر نے چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سے بھی کر کے انتخابات کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا ہے ۔شیری رحمان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے، پیپلزپارٹی اتحادیوں کے ہمراہ کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری کو ثابت کرے گی،عوام اور کارکنان کل ایک جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لی۔تحریک انصاف کی سیاسی و کورکمیٹی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *