عوام کے لیے خوشخبری، گیس کے نئے ذخائردریافت

عوام کے لیے خوشخبری،  گیس کے نئے ذخائردریافت

ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع سجاول میں واقع کنویں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے ہیں ۔ نئی دریافت کے حوالے سے اوجی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق گیس کے نئے ذخائر سے 12 لاکھ 40 ہزار کیوبک فٹ گیس پیداوار ہوگی، نور ویسٹ کنواں نمبر ایک کی 2975 میٹر تک کھدائی کی گئی، گیس کی اس نئی دریافت سے ملکی ذخائرمیں اضافہ ہو گا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت شدہ گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔ رواں سال جنوری میں ماڑی پیٹرولیم نے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے ۔وزیرستان میں شیوا2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے تھے ، کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی۔شیوا 2 کنویں سے 0.607 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی جس سے ملکی گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔

جبکہ فروری میں بھی بلوچستاں کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے گئے تھے ۔ گیس کی نئی دریافت سے ملک میں جاری توانائی کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *