ججز کو دھمکی آمیز خطوط لکھنے والا شخص کون ؟ تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

ججز کو دھمکی آمیز خطوط لکھنے والا شخص کون ؟ تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے ججز کو خط لکھنے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کے ججز کو ریشماں، ریشم اور گلشاد خاتون بن کر دھمکی آمیز خطوط لکھنے والا ایک ہی شخص ہے۔ خطوط کی ہینڈرائیٹنگ کی فرانزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہو چکی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کےججز کو خطوط کی لکھائی میچ کر گئی ہے جس کے مطابق تینوں خط لکھنے والا شخص ایک ہی ہے۔ ذرائع بتایا ہے کہ یہ خطوط ریشم، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سےایک ہی پوسٹ آفس سے بھجوائے گئے ، ان خطوط میں ڈالا گیا آرسینک بھی ایک ہی شخص نے خریدا۔ ججز دھمکی آمیز خطوط بھجوانے کا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ باکسز کے قریب سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی ویڈیوز سے شاخت کا عمل نادرا ڈیٹا بیس سے جاری ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطوط لکھنے والے شخص نے آرسینک کہاں سے خریدا ہے اس حوالے سے بہت قریب پہنچ پہنچ چکے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *