وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ اداکر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ اداکر لیا

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کر لی۔

شہباز شریف کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر ارکان نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔خیال رہے کہ مکہ مکرمہ کے ریلوے اسٹیشن پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔

دوسری جانب  وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اہم ملاقات کی ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا ۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف اور وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ پاک ، سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

دوسری جانب خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت دی تھی ۔اس حوالے سے وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ نے بیان جاری کیا تھا کہ وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکو بھی افطار پر مدعو کیا گیا تھا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *