علی زیدی عمران خان کے فارمولے پر پورے نہیں اُترتے، پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال کا دعویٰ

علی زیدی عمران خان کے فارمولے پر پورے نہیں اُترتے، پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال کا دعویٰ

علی زیدی کو تحریک انصاف میں واپس لیا جائیگا یا نہیں؟ پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال نے عمران خان کے فارمولے کی وضاحت کردی۔
ولید اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا جنہیں پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ان کی واپسی پر غور کیا جا سکتا ہے۔ولید اقبال نے کہا کہ جن پر جبر و تشدد ہوا، پریس کانفرنس سے پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا ان کو دیکھا جائے گا، ان لوگوں کو نہیں جو پریس کانفرنس کے بعد دوسری پارٹی میں گئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ علی زیدی اس وقت بانی پی ٹی آئی کے دیے گئے فارمولے پر پورا نہیں اترتے، علی زیدی آئی پی پی میں چلے گئے تھے وہ اس کیٹیگری میں نہیں آتے۔ ولید اقبال نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ پلانٹڈ ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری گرینڈ الائنس بن چکی ہے، پر امن احتجاج کا سلسلہ بلوچستان اور کے پی سے شروع ہوگا، مولانا فضل الرحمان بھی اس معاملے میں ہمارے ہم خیال ہیں، پُرامن احتجاج 8 اور 9 فروری کے ڈاکے کے خلاف ہوگا۔ولید اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی قسم کے این آر او کی ضرورت نہیں، بانی پی ٹی آئی پر تمام کے تمام کیسز جعلی ہیں۔

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری خاموشی کو غلطی سے بھی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت کے بغیر اسٹیبلشمنٹ کے کسی عہدیدار سے ملاقات نہیں کی، بات چیت ہر سطح پر ہوتی ہے، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر ہی کچھ مفاد پرست سازشیوں نے حسد میں جھوٹا بیانیہ بنایا۔
جبکہ رہنما تحریک انصاف راجا اظہر نے علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جانتاہوں کہ کس کس کے تانے بانے کون کون چلارہا ہے، علی زیدی عمران خان کی مرضی کے بغیر مقتدر حلقے سے رابطے میں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی نے اپنی موجودگی میں علی زیدی کی رکنیت خارج کی، علی زیدی کی سابق وزارت کی موٹی فائل بانی پی ٹی آئی کے پاس موجود ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *