اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کا انتظامی کنٹرول پاور ڈویژن سے نجکاری کمیشن کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کی پاور سپلائی کمپنیز کی نجکاری کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کا انتظامی کنٹرول پاور ڈویژن سے نجکاری کمیشن کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے تینوں ڈسکوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام متعلقہ معاملات سے باخبر رہیں اور مالیاتی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھیں۔ ذراائع کے مطابق ان اداروں میں نئی تقرریوں، ترقیوں اور تبادلوں پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ DISCOs کو نئے معاہدے کرنے یا ادائیگی کرنے سے پہلے کمیشن سے پیشگی منظوری حاصل کرنی ہوگی۔
مالیاتی مشیر Alvarez & Marsal (A&M) کو کمپنیوں کے تمام مالیاتی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لینے کا کام سونپا گیا ہے۔ رکاوٹوں کو روکنے کے لیے، حکومت نے تمام DISCOs میں ضروری خدمات کے ایکٹ کو 26 جولائی 2025 تک بڑھا دیا ہے۔ یہ مزدور یونینز کو نجکاری کے عمل کے دوران احتجاج کرنے سے مؤثر طریقے سے روکتا ہے۔