پاکستانی روپیہ کمزور، ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

پاکستانی روپیہ کمزور، ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کمزور، ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 06 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالرکی قدر 279 روپے 26 پیسے ہو گئی۔

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چھ ماہ کے دوران بڑا اضافہ

انٹربینک  میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 46 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 740 روپے 97 پیسے رہی۔ اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 725 روپے 34 پیسے رہی۔

کویتی دینار کی قدر 904 روپے 97 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 61 پیسے رہی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *