پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چھ ماہ کے دوران بڑا اضافہ

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چھ ماہ کے دوران بڑا اضافہ

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چھ ماہ کے دوران بڑا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 36.23 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اسٹیٹ بینک  کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 1.88 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ ہو گیا

گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے عرصہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.38 ارب ڈالر رہا تھا ۔

گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 0.5 ارب ڈالر یعنی 36 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2025 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا حجم 3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *