پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کر دیا

پی ٹی آئی  نے  26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کر دیا

پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26 ویں ترمیم پاس کرائی، تحریک انصاف کا اصولی مؤقف ہے 26 ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26 ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مینڈیٹ کا تحفظ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے عوام کا مینڈیٹ اور ووٹ بنیاد ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ کی وائرل ہونے والی لڑکی کون ہے؟

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی، ہم آگے بڑھنا چاہ رہے تھے لیکن حکومت نے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کی، ابھی بھی وقت ہے وہ فیصلے کریں جس میں سب کی فلاح ہو۔

اس موقع پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی اور دیگر ساتھی مختلف جیلوں میں قید ہیں، جیل مینوئل کے مطابق انہیں سہولیات نہیں مل رہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام رہنما سیاسی قیدی ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی، پاکستان میں کاروبار، زراعت کا شعبہ بند پڑا ہے، آپ کی گاڑی کا انجن بند پڑا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں معیشت چل رہی ہے،  انہوں نے کہا کہ حکومت کا جو شخص کہتا ہے مہنگائی کم ہوگئی ہے وہ آ جائے بازار  چلتے ہیں، لوگوں کی قوت خرید ہاتھ سے نکل گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *